عامر خان کو سلمان خان کی فلم’سلطان‘ کا شدت سے انتظار

ہماری ویب  |  Feb 16, 2016


بالی ووڈ کے دبنگ خان کی آنے والی نئی فلم’سلطان‘کا نا صرف مداحوں کو انتظار ہے بلکہ مسٹر پرفیکشنسٹ بھی ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایک تقریب میں عامر خان نے کہا کہ سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ متاثر کن ہو تی ہیں اس لئے مجھے ان کی نئی فلم’سلطان‘سے بھی کئی امیدیں ہیں اور میں اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت اچھی فلم ہوگی۔

فلم’ سلطان‘ 'میں سلمان خان ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے جبکہ ان کے مد مقابل انوشکا شرما مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More