فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو صحت کے شعبہ کےلئے مختص کرنے کا اقدام بے مثال اور تاریخی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اے پی پی  |  Jul 06, 2019

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فنانس ایکٹ2019ءمیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو صحت کے شعبہ کےلئے مختص کرنے کے اقدام کو بے مثال اور تاریخی قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمباکو،کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے حاصل ہونے والی آمدن کو صحت کے شعبہ پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پیشرفت کو صحت کے شعبہ اور پاکستان کے عوام کےلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرظفر مرزا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مقصد کےلئے اپنی بے پناہ کاوشوں کا بھی تذکرہ کیا اورکہا کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحیظ شیخ کے ساتھ اس موضوع پر متعدد بار تبادلہ خیال ہوا اب وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور ان کی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات کی روشنی میں اس مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کرلیا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More