وہ علامات جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو پانی خوب زیادہ پینا چاہئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے ماہرین خوراک نے جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامات کے بارے میں بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی 9 علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ان علامات میں سر درد، سر کا چکرانا، نظر کا متاثر ہونا، گردوں میں درد کی شکایت، پیشاب کی کمی، پیشاب کے رنگ کا سیاہ اور تیز بدبو، قبض اور موٹا پاخانہ، ہونٹوں کا خشک ہونا اور پھٹ جانا ، ہاتھ کے پچھلے حصے، بازو اور ران پر جھریاں ظاہر ہونا شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض بیماریوں، جسمانی عوارض یا چوٹ لگنے سے بھی پیاس کم ہوسکتی ہے، پیاس نہ ہونے کے باوجود روزانہ ایک لیٹر سے زیادہ پانی پیناچاہیے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More