بھارتی حکومت کا قرآن کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jan 13, 2020

سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے قرآن کے نسخے کو بھارتی حکومت کی جانب سے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقسعودی عرب کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے لیے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے 21 جنوری 2020 کو نیلام کیے جائیں گے، نسخے کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کیے جاسکنے کے سبب محکمہ کسٹم کی تحویل میں ہیں۔

کیرالہ میں سیلاب کے باعث نسخے متاثر ہوے تھے جس پر سعودی حکومت نے تحفہ بجھوایا تھا جس پر انڈین کسٹم حکام نے ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر 25 ٹن  نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سعودی عرب کی جانب سے تحفے کے طور پر بھیجے گئے قرآن کے نسخے 21 جنوری 2020ء کو نیلام ہوں گے۔

سبق ویب سائٹ نے برطانوی میگزین دی ویک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے چھ ماہ قبل ریاست کیرلہ کے مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔

قرآن پاک کے نسخے کیرلہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔ مملکت نے اس کی تلافی کے لیے اہل کیرلہ کو قرآن پاک کے نسخے مفت بھیجے۔

ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کا معاملہاخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈین محکمہ کسٹم نے 25 ٹن قرآن پاک کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے جس ادارے کے نام قرآن پاک بھیجے تھے وہ ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر رہا۔

کیرلہ کے ملاپورم شہر کے کالج سے محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ انڈین روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طور پر طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔

 ملا پورم میں عربک کالج دارالعلوم کے ڈین عبدالسلام آئیبی نے بتایا کہ کسٹم ڈیو ٹی بہت زیادہ ہے۔ اب ہم نے یہ پروگرام بنایا ہے کہ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More