پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پاگیا

روزنامہ جناح  |  Jan 14, 2020

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کے بعد دونوں ٹیموں کا ایک ون ڈے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More