فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید نے پاکستا نی نژاد گلوکار زین ملک سے ایک بار پھر تعلقات قائم کرلئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

نیویارک( آن لائن )فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید نے پاکستا نی نژاد گلوکار زین ملک سے ایک بار پھر تعلقات قائم کرلئے دونوں نے نیویارک میں اکٹھے ڈنر کیا جی جی حدید نے نیویارک میں ایک اچھے مقام پر جگہ کرائے پر حاصل کی تھی جہاں انہوں نے پرانے دوست زین ملک اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے مارچ 2018 کے بعد پہلی بار ملاقات کی اور اس ملاقات سے قبل زین ملک نے دسمبر 2019 میں جی جی حدید سے رابطہ کرکے تعلقات بحال کرنے کا کہا تھا۔رپورٹ کے مطابق جی جی حدید نے زین ملک کو دوسرا چانس دیتے ہوئے ان سے تعلقات بحال کیے اور دونوں نیویارک میں ملے جہاں انہوں نے سالگرہ پارٹی بھی منعقد کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی پہلی ملاقات کے وقت ان کے ساتھ جی جی حدید کی والدہ 56 سالہ یالندا حدید ماڈل کی چھوٹی بہن 23 سالہ بیلا حدید، بھائی 22 سالہ انور حدید اور ان بھائی کی گرل فریںڈ 24 سالہ امریکی گلوکارہ دعا لیپا بھی ساتھ تھیں۔اسی رپورٹ کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی ملاقات 11 جنوری 2020 کو نیویارک میں ہوئی۔دونوں کی ملاقات جی جی حدید کی والدہ یالندا حدید کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی اور ان کی سالگرہ ایک پرائیویٹ جگہ پر منائی گئی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More