الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا، 356 اراکین کی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت معطل کیے جانے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 1195 اراکین میں سے صرف 838 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔جن اراکین نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ان میں قومی اسمبلی کے 98، پنجاب اسمبلی کے 122 اور سندھ اسمبلی کے 40 اراکین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 22، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 61 اور سینیٹ کے 13 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More