مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، فیصلہ آج ہو گا

بول نیوز  |  Jan 15, 2020

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

 جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والدہ کو کھو چکی ہوں، والد بستر مرگ پر ہے، والد کو اب کھونا نہیں چاہتی، نیب کیسسز کے دوران والدہ کو کھویا، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے مزید کہا کہ والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

 نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ کے بجائے سمری سرکولیشن کے ذریعے کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے کی تھی۔

اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھیں کہ کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔

مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More