سیاستدانوں سے گزارش ہے قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نہ لیکر آئیں، اگر لانا ہی ہے تو ۔۔۔شاہد آفریدی نے مشورہ دیدیا

شمع نیوز  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد (آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطو ں کی سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نہ لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمتمیں اپنا کردار قرآن پاک میں دئے گئے راستے کے مطابق پایا تکمیل ہوسکے۔ شاہد آفریدی کا یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا

ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس کے بعد وزیر مملکت شہریار آفریدی اور رانا ثناء اللہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قر آن پا ک اٹھا کر اپنی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More