گورنرسندھ سےگلہ نہيں،پی ٹی آئی حکومت سےہے،مرتضیٰ وہاب

سماء نیوز  |  Jan 15, 2020

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوعوام کے مسائل سے کوئی غرض نہيں ہے۔ انھوں نے ایم کیو ایم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ حسينہ روٹھے پن پر کھڑی رہے،حکومتی اتحادی کہتے ہيں کہ وعدے پورے نہيں کيے گئے، وفاق 162 ارب روپے کے ايم سی کو منتقل کردے  تاکہ کراچی کی ترقی ہوسکے۔

بدھ کو کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ ہمارا گلہ گورنرسے نہيں، پی ٹی آئی حکومت سےہے، وزيراعظم پورے پاکستان کے وزيراعظم ہيں، پی ٹی آئی کےچيمپئن وزيراعظم سے بات تو کريں، پی ٹی آئی کا نام عمران خان کا اقتدار ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کراچی پر پيسہ لگے تا کہ مسائل حل ہوں اور ہميں خوشی ہو،حکومتی اتحادی کہتے ہيں کہ وعدے پورے نہيں کيے گئے، وفاق 162 ارب روپے کے ايم سی کو منتقل کردے  تا کہ کراچی کی ترقی ہوسکے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تحريک انصاف وعدے کرتی ہے مگر پورے نہيں کرتی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ميں غيرقانونی ہوں تو مجھے ہٹاديا جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More