جنرل اسمبلی کی انتظامی اور بجٹ کمیٹی کی ایڈوائزری باڈی میں توسیع کی قرارداد منظور

اے پی پی  |  Jan 15, 2020

اقوام متحدہ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتظامی اور بجٹ کمیٹی (پانچویں کمیٹی) کی ایڈوائزری باڈی میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا کہ ایڈوائزری کمیٹی آن ایڈمنسٹریٹو اینڈ بجٹری کوئسچنز (اے سی اے بی کیو) کے ممبران کی تعداد 16 سے 21 کی جائے گی جس کا آغاز یکم جنوری 2021 ء سے ہوگا۔ قرارداد کے مطابق افریقہ اور ایشیاء بحرالکاہل کے علاقائی گروپوں کو 5,5 سیٹیں، لاطینی امریکہ اور کیریبیئن، مغربی یورپی اور دیگر ریاستوں کے ہر گروپ کو 4,4 اور مشرقی یورپ کے لیے 3 سیٹیں مخصوص کی جائیں گی۔ اس قرارداد کے حق میں120 ووٹ اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے جبکہ4 ممالک آرمینیا، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، مولدووا اور سربیا غیر حاضر رہے۔ اے سی اے بی کیو اقوام متحدہ کے پروگرام بجٹ کا ماہرانہ جائزہ لے گی جس کے 3 اقتصادی ماہرین سمیت دیگر ممبران کا انتخاب 3 سال کے لیے جنرل اسمبلی کرے گی جو وسیع جغرافیائی بنیادوں پر کیا جائے گا جبکہ ممبران رکن ریاستوں کے نمائندوں کے برعکس ذاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، اے سی اے بی کیو ایک سال میں 3 سیشن منعقد کرتی ہے جس میں سالانہ 9 سے 10 ماہ کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ جاپان نے جنرل اسمبلی کے طریقہ کار کے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے قراداد کے لیے ووٹنگ کا عمل ملتوی کرنے کی درخواست کی لیکن قرارداد کے حق میں اکثریتی ووٹ ملنے کے بعد جاپان کی تحریک کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More