رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں شامل

سماء نیوز  |  Jan 15, 2020

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے لیگی رہنماء کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔

رانا ثناء اللہ کا اس متعلق کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ انکا ملک سے باہر جانے کا کوئی ارادہ ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت مریم نواز شریف اور سابق سینیٹر وقار احمد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اے این ایف کیس میں رانا ثناء اللہ اس وقت ٹرائل پر موجود ہیں جس کی وجہ سے نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More