طلاق کی اصل وجہ کیا تھی اور دوسری شادی میں ہے کتنی حقیقت، اداکارہ بشریٰ انصاری نے اہم رازوں سے پردہ ٹھا دیا

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

معروف اداکارہ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔

میزبان کے اس سوال پر کہ کیا آپ طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرنا چاہتیں؟ انہوں نے تفصیلاً جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل یہ بہت پرانی بات ہے۔

انہوں نے سینئر اداکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور اگر کسی کی زندگی میں کوئی ایسا تکلیف دہ لمحہ آئے تو سب پریشان ہو جاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے جمال شاہ اور فریال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک نہایت خوبصورت جوڑی تھے جب ان کی جوڑی ٹوٹ گئی تو لوگوں کے دل بھی ٹوٹ گئے، یہ اچھی بات ہے کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس میں عورت کا قصور تھا یا مرد کا۔

لیجنڈری اداکارہ کا کہنا تھا کہ مسائل سب کی زندگی مٰں ہوتے ہیں خواہ وہ اداکار ہوں، اینکر ہوں، ڈاکٹر ہوں یا کسی اور پیشے سے منسلک افراد، ان باتوں کا عوام کو ادراک نہیں ہوتا اس لیے میں نے نجی زندگی کی اس بات کو عوام کے ساتھ شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھا۔

خیال رہے کہ معروف اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی شادی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

بشریٰ انصاری کی ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم معروف ہدایتکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More