بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب

ڈیلی شہباز  |  Jan 15, 2020

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا

لاہور( آن لائن )آئی سی سی نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا تاہم فہرست میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اس بار کوئی پاکستانی بھی جگہ نہیں بناسکا تاہم پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموی طورپر59 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راونڈربین سٹوکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگیری سوبرز ٹرافی دی گئی ہے۔

بھارتی بلے باز روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سپرٹ آف دی کرکٹر ایوارڈ کے لیے چنا گیاہے۔

بھارتی فاسٹ باولر دیپک چہار کو ٹی ٹونٹی پرفارمر آف دی ائیر جب کہ مارنس لابو شین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔

رچرڈ النگورتھ کو بہترین امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیاگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More