ایران نے ٹرمپ کیخلاف اٹھایا اہم قدم، امریکی صدر کی لگنے والی ہے پیشی۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

ایران میں جنرل سلیمانی اور طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے احکامات دینے کا اعتراف کیا ہے، جو عدالت میں پیش کیے جانے کے لیے مضبوط ثبوت ہوسکتا ہے۔

ترجمان ایرانی عدلیہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوج کا یہ ایکشن دہشتگردی کی کارروائی تھی۔عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائےگا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی عدلیہ نے کہا تھا کہ یوکرین کا طیارہ غیر ارادی طور پر مار گرائے جانے کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ادھر جنرل سلیمانی اور طیار ہ حادثے میں مرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، شرکاء نے بھی ٹرمپ کو انٹرنیشنل کرمنل کورٹ لے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More