محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات

اب تک  |  Jan 15, 2020

لاہور:(15 جنوری 2020)محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالجین کی جانب سے بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کااظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےنوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے رپورٹ پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو اس وقت تک درست نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک متعلقہ بورڈ اس کو درست نہیں قرار دیتا،اس ضمن میں نوازشریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت پنجاب میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے گا جس کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس چودہ جنوری کو تصدیق کروائی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی تازہ میڈیکل رپورٹ گزشتہ روز ہی حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی تھی اور نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More