کورونا وائرس کی وباءعالمی فضائی کمپنیوں کو 5 بلین ڈالر تک کا نقصان پہنچا سکتی ہے:المی ایوی ایشن انڈسٹری

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

 کورونا وائرس کی وباءعالمی ایوی ایشن انڈسٹری کی آمدنی میں 4 سے 5 بلین ڈالر کمی کا باعث بن سکتی ہے اس بات کا اظہار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے کیا ہے،اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی عالمی تنظیم آئی سی اے او نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی کوششوں میں دنیا کی 70ائر لائنز نے چین کے اندر اور باہر کے لئے اپنی فلائٹس معطل کر رکھی ہیں جبکہ 50 فیصد فضائی کمپنیوں نے اپنی چین کے لئے پروازیں محدود کر دی ہیں۔ایک ابتدائی اندازے کے مطابق چین کے لئے فضائی آپریشنز میں اس ردوبدل کا مطلب مسافروں کی تعداد میں 20 ملین کی کمی آنا ہے۔آئی سی اے او کے مطابق اس وباءکے پھیلنے سے قبل فضائی کمپنیاں چین کے لئے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے گزشتہ سال کی نسبت اپنے روٹس میں 9 فیصد تک اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس وباءسے غیر ملکی ایر لائن کی مسافروں میں 80فیصد تک کمی آ گئی ہے سب سے زیادہ جاپان کی ائر لائنز ہوئیں،جاپان کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں 1.29 بلین ڈالر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ تھائی لینڈ اس مد میں 1.15بلین ڈالر کے نقصان سے دوچار ہو سکتا ہے۔آئی سی اے او نے مزید کہا کہ اس مرتبہ عالمی فضائی انڈسٹری پر پڑنے والا بوجھ 2002-2003 کے سارس وائرس کی وباءسے پڑنے والے اثرات سے زیادہ گہرا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More