چین:ژے جیانگ سے وسطی ایشیا تک مال بردار ٹرین سروس بحال

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

مشرقی چین کے صوبہ ژے جیانگ کے شہر جنہوا کے ریلوے سٹیشن سے 82 کنٹینرز سے لدی ہوئی ایک مال بردار ٹرین روانہ ہوگئی ہے جس سے نوول کورونا وائرس کی وبا کے بعد بیلٹ ایند روڈ کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ برآمدات بحال ہو گئی ہیں۔ٹرین پر موجود ہارڈویئر آلات، کپڑے اور گاڑیوں کے پرزے شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ کی بندرگاہ خورگوس کے ذریعے قزاقستان، کرغزستان، ازبکستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کو منتقل کی جائیں گی۔جنہوا کسٹمز کے مطابق ایک ہفتہ تک یہ مصنوعات ان ممالک میں پہنچ جائیں گی۔مصنوعات کی ہموار برآمد یقینی بنانے کیلئے کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں نے فون، سماجی پیغام رسانی کی ایپس اور دیگر ذرائع کے ذریعے مقامی برآمد کنندگان سے رابطہ کیا تاکہ وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال کا پتہ لگایا جاسکے اور کسٹمز کلیئرنس اور کاروباری کمپنیوں کو اپنی پیداوار شروع کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More