کیلیفورنیا : پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گولی مار دی

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

 پولیس نے نے مبینہ طور پر گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گولی مار دی، جس نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایل کاجون میں پیش آیا، جہاں ایک پولیس افسر نے مبینہ ملزم پر فائرنگ کردی۔

ملزم پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ہاتھے کمر تک لے گیا تھا اور چیختے ہوئے کہا مجھ پر گولی چلاؤ، جس کے بعد پولیس کو گمان ہوا کہ شاید ملزم اسلحہ نکال کر فائرنگ کرے گا اسی لیے پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کردی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مبینہ ملزم کے پاس سے کسی قسم کا کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو 2008 کی کیا گاڑی چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جب پولیس اہلکار مذکورہ کار تک پہنچے تو ملزم گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر سورہا تھا قبل اس کے پولیس گاڑی تک پہنچتی ملزم جاگ گیا۔

پولیس نے ملزم سے ہاتھ اوپر کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تو ملزم نے جواب دیا کہ مجھے گولی مار دو اس سے پہلے کے میں کچھ کروں اور اپنے ہاتھ کمر تک لے گیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کردی۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق زخمی ملزم کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم وہ تاحال زندہ ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More