سعودی عرب اور پاکستانی افواج نے بری مشقوں کا آغاز

بول نیوز  |  Feb 15, 2020

سعودی عرب اور پاکستان  کی مصلح  افواج  نے بری  مشقوں .کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع اور سعودی خبررساں ادارے  کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کی بری افواج نے جمعرات کو  شہر حفر الباطن میں ’الصمصام 7‘مشقوں کا آغاز کردیا۔ مشقیں ’شمال 2‘ میدان میں کی جارہی ہیں۔

فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف منصور بن عبداللہ القرنی نے مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں سعودی بری افواج اور برادر و دوست ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان شامل ہے۔

القرنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فریقین نے ان مشقوں کی تیاریاں پہلے سے کرلی تھیں۔ ان میں سعودی عرب اور پاکستان کے دستے شامل ہیں۔ سعودی دستہ ’فیصلہ کن طوفان‘ اور ’بحالی آرزو ‘حربی کارروائیوں میں شرکت کرچکا ہے جبکہ پاکستانی دستہ گوریلا جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔

سعودیہ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 368 افراد گرفتاربریگیڈیئر اسٹاف مناور بن محمد الحربی نے بتایا کہ یہ مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہیں۔ سعودی فوجی قیادت نے یہ معاہدہ بری افواج کے سپاہیوں کی حربی استعداد مسلسل بہتر بنانے کے لیے ضروری فوجی مشقوں کے جذبے سے کیا ہے۔٫

شمالی ریجن میں سعودی افواج کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف صالح الزہرانی نے کہا کہ’ الصمصام 7‘ پاکستانی افواج کے ساتھ سعودی افواج کی سابقہ مشقوں کا ایکسٹیشن ہے۔ ان سے گوریلا جنگ کی لیاقت بڑھے گی اور ان مشقوں میں اس کی تربیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی تھیں۔ مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More