اسلام آباد میں افغان مہاجرین سے متعلق اجلاس 17 اور 18 فروری کو ہوگی

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 15, 2020

ویب ڈیسک — 

چالیس سال سے لاکھوں ​افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 اور 18 فروری کو مہاجرین سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔

اجلاس کی مختلف نشستوں کے دوران دنیا بھر کی معروف شخصیات، اہلکار، انسانی حقوق کے کارکن، اقوام متحدہ، امریکہ، اور افغانستان کے وفود افغان مہاجرین، ان کے مسائل اور ان کے قیام پر آنے والی لاگت سے متعلق موضوعات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس، امریکی نائب وزیر برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نینسی ازو جیکسن اور امریکی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی شرکت کریں گے۔

واشنگٹن میں جمعہ کو محکمہ خارجہ کے ایک اعلان میں کہا گیا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر برائے آبادکاری، مہاجرین اور تارکین وطن کیرول تھامپسن اوکونیل 14 سے 21 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40 سالہ قیام اور یکجہتی سے متعلق نئی پارٹنرشپ کے موضوع پر اجلاس میں شرکت کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیرول اکونیل اس بات کو واضح کریں گی کہ افغانستان میں تشدد اور مظالم کے نتیجے میں 40 سال قبل مہاجرین کی کثیر تعداد پاکستان آکر آباد ہوئی۔ وہ پاکستان کے علاوہ بین الاقوامی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو اجاگر کریں گی جنھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نمایاں خدمات انجام دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More