ایران مشرق وسطیٰ کا کینسر ہے: سینیٹر لینڈسے گراہم

العربیہ  |  Feb 15, 2020

امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ لینڈسے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق میونخ میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لینڈسے گراہم نے کہا کہ لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کینسر ہے۔ ایران ایٹم بم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اگر اس نے جوہری بم بنا لیا تو وہ اسے استعمال بھی کرے گا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر پابندیاں اٹھانے کو تیار ہیں بہ شرطیکہ ایران جوہری ایندھن کو اپنے جوہری ایندھن کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں تقسیم کرے جن سے وہ پرامن توانائی حاصل کر سکیں۔ اگر ایران ایسے کرتا ہے تو یہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوگا۔

انہوں ‌نے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کی جڑ ہے۔ جب تک خطے میں ایران موجود ہے اس وقت تک عراق ، شام ، یمن اور لبنان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More