سعودی عرب:اونٹوں کے لیے دُنیا کے سب سے بڑے اسپتال کا منصوبہ تیار

نوائے وقت  |  Feb 15, 2020

سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں اونٹوں کے علاج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ویٹر نری اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر تقریبا 10 ریال لاگت آئے گی۔

سعودی عرب کی وزارت زراعت وماحولیات کی طرف سے القصیم گونری میں نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیاکا سب سے بڑا ویٹرنری اسپتال قائم کرنے کے لیے پیر ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی اس اسپتال کا افتتاح کردیا جائے گا۔ اس اسپتال کے لیے 'سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری' کا نام تجویز دیا گیا ہے۔

اس اسپتال میں‌نہ صرف اونٹوں‌ کو لاحق ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جائےگا بلکہ اونٹوں کی پرورش، نگہداشت اور ان کی نسل کو پروان چڑھانے کے لیے دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں‌ گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سیکٹری امور حیوانات ڈاکٹر حمد البطشان نے بتایا کہ سلام ویٹرنری گروپ کے زیرانتظام اونٹوں کے لیے اسپتال کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس اسپتال کے قیام کے لیے پبلک سیکٹر سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسپتال کو اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کی خدمات کا بھی مرکز بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ویٹرنری اسپتال کے قیام کے نتیجے میں مملکت میں اونٹوں کی پروش اور ان کی صحت مند تعداد میں اضافے میں مدد ملے گی۔ اسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی حکومت مملکت میں اونٹوں کی پرورش کے لیے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More