کراچی میں عمارت ٹیڑھی ہونے کا معاملہ، ایس بی سی اے معائنہ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

سچ ٹی وی  |  Feb 15, 2020

لیاری عثمان آباد میں ٹیڑھی ہونے والی عمارت سے متعلق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی معائنہ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی، ایس بی سی اے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت متصل دکانوں میں آگ لگنے سے کمزور ہوچکی ہے، عمارت ایک طرف جھک چکی ہے اور اس کے ستون کمزور ہوگئے ہیں۔؎

رپورٹ کے مطابق عمارت کسی نقشے اور پلان کے بغیر تعمیر کی گئی ہے اور متاثرہ عمارت کا کوئی مناسب ڈیزائن بھی نہیں ہے، عمارت غیر محفوظ اور خطرناک ہوچکی ہے۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ متاثرہ عمارت سے متصل ایک اور عمارت بھی خطرناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More