جعلی اکاؤنٹس کیس: مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور

اب تک  |  Feb 26, 2020

اسلام آباد: (26 فروری 2020) ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالمجید غنی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل عبدالغنی مجید نے کہا کہ عبدالغنی مجید کا علاج آغا خان اسپتال سے کرانا ہے۔ اڈیالہ جیل کے نمائندے نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق عبدالغنی مجید کو جیل میں ہر ممکن طبی سہولت دی۔ عبدالغنی مجید کے علاج کیللئے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال بھی بھیجے۔

عدالت نے نیب کی عبدالغنی مجید کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عبدالغنی مجید کو صرف علاج کیلئے ضمانت پر رہا کر رہے ہیں، میرٹ کا تعلق نہیں، اگر عبدالغنی مجید علاج کے علاوہ کہیں اور منتقل ہوئے تو نیب ضمانت خارج کی درخواست دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More