کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

نوائے وقت  |  Feb 26, 2020

 سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس پانچ لاکھ برطانوی شہریوں کو ہلاک اور 80 فیصد آبادی کو متاثر کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق معمر اور بیمار افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے اور اگر یہ بیماری پھیل گئی تو برطانوی محکمہ صحت بدترین پریشر کا شکار ہو سکتا ہے۔برطانیہ کے اندر گیارہ اسپتالوں اور 100 سے زیادہ این ایچ ایس کلینکس میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری کاغذات کے مطابق 8 اسکول کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں اور درجنوں برطانوی شہری اسپین میں قرنطینہ کے اندر ہیں۔اس سے قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر واضح کر چکے ہیں کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More