پاکستان میں کورونا سے چار اموات، مریضوں کی تعداد 703

اردو نیوز  |  Mar 22, 2020

پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 703 ہوگئی ہے جبکہ اس کا شکار ہو کر اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک سندھ جبکہ تین ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔

پاکستان میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر تین صوبوں کی حکومتوں نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ سندھ کی حکومت نے صوبے بھر میں 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیںکورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے بڑے فیصلےNode ID: 466246جس طرح چین نے کورونا پر قابو پایا پاکستان بھی پا لے گا: عمران خانNode ID: 466401سندھحکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ میں اتوار کو 41 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی ہے جبکہ یہاں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجابآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس کے مریضوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور سندھ کے بعد باقی صوبوں کے مقابلے میں پنجاب اس وائرس سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں متاثرین کی کُل تعداد 152 تک پہنچ گئی ہے، تاہم پنجاب سے ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

بلوچستانکورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 104 ہے اور یہاں بھی تاحال اس وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں اس وائرس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)خیبر پختونخواخیبر پختونخوا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 31 ہے جو باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تو نہیں ہے لیکن اس صوبے میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسلام آباد اور گلگت بلتستانمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ اور اسی طرح فیڈرل ایریاز میں 11 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

کورونا وائرس دنیا کے 169 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 13 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی رکتا نظر نہیں آتا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو عالمی ادارہ صحت اور دیگر مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات اور اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 895 ہے، جبکہ تین لاکھ 97 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More