کروناوائرس:ہربھجن سنگھ فلاحی کاموں پر شاہد آفریدی کےمعترف

سماء نیوز  |  Mar 25, 2020

 

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے متعرف ہوگئے، بوم بوم آفریدی نے تعریف پر بھارتی کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت ہر چیز سے بڑی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹویٹر پر پیغام میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کیلئے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

انہوں نے شاہد آفریدی کی غریبوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے تصاویر شیئر اور دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خدا ہم سب پر رحم کرے اور آپ کو مزید قوت عطا فرمائے۔

شاہد آفریدی نے بھی اپنے جوابی پیغام میں ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں پوری دنیا کو اکٹھا ہونا پڑیگا، عالمی وبا کا مل کر مقابلہ کرنا پڑیگا اور ساتھ ہی غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، 13 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More