چین سے حفاظتی سامان کا خصوصی کارگو طیارہ کراچی پہنچ گیا

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

کراچی (نوائے و قت رپورٹ) دوست ملک چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ چینی بزنس مین و معروف آن لائن کمپنی علی بابا کی جانب سے پاکستان کوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سامان عطیہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور چینی قونصل جنرل لی بیجان نے سامان وصول کیا، عطیہ کیے گئے سامان میں 5 لاکھ ماسک، 50 ہزار ٹیسٹ کِٹس اور دیگر سامان شامل ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کٹس اور ماسک پورے ملک میں تقسیم ہوں گے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More