مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے پہلا شخص انتقال کرگیا

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمير ميں کرونا وائرس سے پہلا شخص انتقال کر گیا جبکہ وادی ميں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائرس سے متاثرہ 65 سالہ شخص سری نگر کے اسپتال ميں داخل تھا۔ سوپور کا رہائشی حال ہی میں ایک تبليغی جماعت ميں شرکت کے بعد واپس پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 8 ماہ سے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمير میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی ميں پيراميڈکس اسٹاف اور ادويات کی شديد قلت پہلے سے برقرار ہے۔

بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمير ميں لاک ڈاؤن کیا تھا جس کا آج 235 واں روز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More