لاہور: جناح ہسپتال میں کورونا کی تصدیق شدہ مریضہ فرار

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

جناح ہسپتال سے کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضہ فرار ہوگئی، مریضہ جناح ہ سپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی۔ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحیٰ سلطان کے مطابق دو روز قبل ثمن ہسپتال سے فرار ہوئی۔گلشن راوی کی رہائشی 24 سالہ ثمن شہباز جناح ہسپتال کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں داخل تھی۔ حکام کے مطابق مریضہ دو روز قبل ہسپتال سے بغیر بتائے چلی گئی تھیں۔ مریضہ کے کوائف پولیس کی جناح ہسپتال چوکی میں رپورٹ درج کرا دی گئی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1118 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد8ہوگئی۔ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے ساتھ 21 افراد صحت یاب ہوگئے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More