عدنان صدیقی اداکار ہی نہیں، ایک اور ہنربھی جانتے ہیں

بول نیوز  |  Apr 10, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کاڈاکٹروں لے لیے حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عدنان صدیقی نے قرنطینہ کے دوران لوگوں کو پیغام دیاہے اور لاک ڈاون کے دوران خود کو مصروف رکھ رہے ہیں، انہوں نے  ڈاکٹروں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی لباس بھی تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں معروف اداکار ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سلائی مشین کا استعمال کرتے ہوئے حفاظتی لباس بنا رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B-uX0svHxp9/?utm_source=ig_embed

ویڈیو میں عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ وہ جو لباس تیار کررہے وہ ڈاکٹروں اور پیرایڈیکل اسٹاف کے لیے ہے کیونکہ مہلک وبا کی صورتحال میں ایسا لباس انہیں محفوظ رکھے گاجو کہ بہت ضروری ہے۔

اداکار نے کہا کہ معروف ڈیزائنرعاصم جوفا لباس تیار کرنے سے متعلق آپ کی رہنمائی کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ جب میں یہ لباس تیار کرسکتا ہوں تو پھر آپ بھی کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More