کورونا وائرس: وی آئی پیز کے لیے 500 بستر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

سچ ٹی وی  |  Apr 10, 2020

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کورونا کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاو کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد اسپتال میں وی آئی پیز کے لیے 500 بستر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اسپتال کے ڈاکٹرز کو ہائی الرٹ کا پیغام دے دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاو کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More