امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

نوائے وقت  |  Apr 10, 2020

 امریکی ریاست نیویارک میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑگئی، ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وبائی مرض بڑا چیلنج بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کروناوائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ریاست کے تمام قبرستانوں میں جگہ کم پڑ چکی ہے۔البتہ نیویارک کے  جزیرے پر اجتماعی قبر کھود کر میتوں کو دفنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وبائی مرض سے مزید افراد کی ہلاکتیں ممکن ہیں جس کے پیش نظر اسی طرح مزید اجتماعی قبریں کھودی جاسکتی ہیں۔ حکومت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت عملی تیز کردی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More