چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے بڑی خوشخبری، فیس بک نے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

سچ ٹی وی  |  May 22, 2020

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس نئے فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی صورتحال کے دوران ای کامرس کی توسیع معیشت کی دوبارہ تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وبا کے دوران متعدد چھوٹے کاروباروں کو پہلی بار آن لائن بزنس کا حصہ بنتے دیکھا۔ اگر آپ دکان یا ریسٹورنٹ کو کھول نہیں سکتے، تب بھی آن لائن آرڈرز لے کر سامان لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ چھوٹے کاروباری اداروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا تو وہیں ای کامرس وے وابستہ کمپنیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ فیس بک کو اس نئے اس کی وجہ سے اشتہارات کی شکل میں نئے مواقع مل سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More