پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 235 پوائنٹس کا اضافہ

اب تک  |  May 29, 2020

کراچی: (29 مئی 2020) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 235 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے تین روز کے دوران عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔ گزشتہ روز ہی 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم آج اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

آج 100 انڈیکس ایک موقع پر 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال کر گیا تھا تاہم تیزی کا یہ تسلسل کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 33 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ ایک روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ایک روپے 12 پیسے اضافے سے ڈالر 163 روپے 10 پیسے پر، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 70 پیسے مہنگا ہو کر 163 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More