سونے کو لگ گئے پَر، قیمت جان کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

سچ ٹی وی  |  May 29, 2020

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 97 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 868 روپے اضافے کے بعد 83ہزار333 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 14 اپریل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہوکر ایک سو 63 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے بیرون قرضوں کی مد میں حالیہ ادائیگیوں کے بعد پاکستانی کرنسی پر دباو بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 55 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More