ایک سال میں زرمبادلہ ذخائر 3.47 ارب ڈالر بڑھ گئے

سماء نیوز  |  May 29, 2020

ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 29 فیصد کمی سے 3 ارب 30 ڈالر رہ گیا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ 10 ماہ کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک سال کے دوران 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 29.5 فیصد کمی سے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر پر آگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس دوران ترسیلات زر 5.5  فیصد اضافے سے 18.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 563 فیصد اضافہ ہوا، جس کا حجم ایک ارب 86 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال ميں ڈالر 11 روپے 12 پیسے مہنگا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More