گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا

اب تک  |  May 29, 2020

اسلام آباد: (29 مئی 2020) ملک بھر میں گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا۔

ادرہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا۔ حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 10 روپے 45 پیسے، جبکہ چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتےمیں ٹماٹر ایک روپیہ 32 پیسے، لہسن 9 روپے 40 پیسے، دال چنا 2 اور دال ماش ایک روپیہ فی کلوسستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 21 سے  28مئی کےدوران چینی مزید 7 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی قیمت بڑھ کر 81 روپے 40 پیسے فی کلو ہوگئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ ہفتے میں چاول، کوکنگ آئل اور چائے سمیت 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More