فرانس کا مالی میں القاعدہ سربراہ مارنے کا دعویٰ

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

فرانس وزیر دفاع فلورنس پارلے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کی مسلح افواج نے مالی میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ عبد المالك دروكدال کو ہلاک کردیا ہے۔

ٹویٹر پر بیان میں فرانسیسی وزیر دفاع نے بتایا کہ فرانس کی فوج نے تین جون کو دوسرے اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ملک کر ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مالی میں القاعدہ کے علاقائی سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ اس آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ عبدالمالک دروکدال سمیت متعدد دیگر جنگجو بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق دروکدال کا شمار افریقا میں القاعدہ کے انتہائی سخت گیر کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے شمالی مالی کے علاقوں میں حکومتی رٹ کمزور کرنے اور شدت پسندوں کی عمل داری کی بحالی کے لیے حملے شروع کیے تھے جس پر 2013 میں فرانس کی قیادت میں مالی کے ساحلی علاقوں میں القاعدہ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ دروکدال شمالی الجزائر کے پہاڑی علاقوں میں روپوش رہا ہے جبکہ اس کی زیر نگرانی القاعدہ مالی، نائیجریا، موریتانیہ اور الجزائر میں پھیلی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More