روپے کی قدر میں گرواہٹ کا سلسلہ جاری , ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا

نوائے وقت  |  Jun 29, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں کا سلسلہ رہا اور ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو کو 168 روپے 18 پیسے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 168 روپے 35 پیسے کا بھی فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 52 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 18 پیسے رہی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے .یورو کی قدر 1 روپے 20 پیسے بڑھ کر 189 روپے 23 پیسے ہو گئی برطانوی پاونڈ کی قدر 55 پیسے کم ہو کر 207 روپے 49 پیسے رہ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جون کے دوران ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا جس سے ملک پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی 559 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا .ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 20 پیسے ہو گئی۔ بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More