ہانگ کانگ امریکی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہے ، کیری لام

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

چین کے ہا نگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے منگل کے روز کہا ہے کہ ہانگ کانگ کسی بھی قسم کی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا ، یہ بات انہوں نے امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ بارے اپنے ردعمل میں کہی ہے ۔لام نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ہانگ کانگ نے امریکہ کے اقدام کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اورتخمینہ لگایا ہے کہ تجارتی پابندیوں کے اقدامات سے صرف معمولی مشکلات پیدا ہوں گی اور اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کی تکنیکی جدت کےشعبہ پر اس کے اثرات محدود ہوں گے ۔امریکی محکمہ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی تجارتی برتاو  کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے جس میں برآمدات کے لائنسنس کی فراہمی کا استثنا بھی شامل ہے ، یہ اقدام ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون سازی کا بہانہ بنا تے ہو ئے کیا گیا ہے ۔لام نے کہا کہ اگر مرکزی حکام جوابی اقدامات اختیار کریں تو ایچ کے ایس اے آر حکومت ان اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔لام نے مزید کہا کہ امریکہ ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی تجارت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اضافے سے مستفید ہورہا ہے جو کہ سالانہ 30 ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہے ۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More