پیٹرولیم کےبعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کلو تک اضافے کے بعد حکومت نے ایل پی جی بھی چار روپے فی کلو مہنگی کردی۔ نئی قیمت 114 روپے فی کلو ہو گئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت کا تعین جولائی کیلئے کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 114 روپے ہو گئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 116 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1345 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More