دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  Jul 01, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ  13 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 788 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 308 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل امریکہ کے بعد 14 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 542 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 59 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ  آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے مزید 154 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 506 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More