حریت کانفرنس سے علیحدگی کا مطلب حق خودارادیت سے دستبرداری نہیں: علی گیلانی

نوائے وقت  |  Jul 01, 2020

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما علی گیلانی نے بھارتی میڈیا اور بے ضمیر لوگوں کے پراپیگنڈے کے ردعمل میں کہا ہے کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے علیحدگی کا مطلب حق خودارادیت سے دستبرداری نہیں‘ کشمیر کی آزادی کوششیں میرے خون میں شامل ہیں۔ آزادی کے شہداء کے مقصد کی حفاظت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ حریت کانفرنس سے علیحدگی کو مقدس تحریک سے علیحدگی نہ سمجھا جائے۔ میرا جینا مرنا تحریک آزادی کشمیر آزادی کی تحریک سے میری وابستگی میرے خون میں شامل ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر سے الگ نہیں کر سکتی۔ شہدائے وارث تحریک آزادی کے محافظ ہیں۔ پرسوںسے :یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوںپر 6ماہ تک پابندی

پرسوںسے :یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوںپر 6ماہ تک پابندی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More