بلوچستان : اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی جس میں ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر و دیگر شعبے اسمارٹ لاک ڈاون کے سابقہ فیصلوں کے مطابق فعال رہیں گے۔

بروز جمعہ مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ اشیائے خورونوش، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک، تندور اور ہوٹل ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت مذہبی، سیاسی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ عوامی مقامات، دفاتر اور دکانوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تفریحی مقامات، سینما گھر، کھیلوں کے میدان، شادی ہالز اور جمز پر پابندی بھی برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More