یورپین یونین نے پی آئی اے کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

سچ ٹی وی  |  Jul 01, 2020

رپورٹ کے مطابق یوپین ممالک کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپین ممالک کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے جبکہ پروازیں بھی معمول کے مطابق ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفرا نے یورپین حکام سے مسلسل رابطہ بھی کیا جس کے بعد اسلام آبادتا لندن اور واپسی کی پروازوں پی کے785 اور پی کے 786 کو آپریٹ کی اجازت بھی مل گئی۔

پاکستان انٹرنیشن لایئرلائن کے ترجمان عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ’برطانیہ اور یورپین ممالک سے دیگر پروازوں کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازیں 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یورپین ممالک اور برطانیہ کی پابندی کے بعد پی آئی اے کے طیارے مذکورہ ممالک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More