سری لنکن کرکٹر کوسل مینڈس گرفتار

اردو نیوز  |  Jul 06, 2020

سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کوسل مینڈس کو سڑک حادثے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں ایک سائیکل سوار کی ہلاکت ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک سائیکل سوار سڑک حادثے میں کچل کر ہلاک ہوا۔ مبینہ طور پر یہ حادثہ کرکٹر کوسل مینڈس کی گاڑی سے پیش آیا۔

مزید پڑھیںتین سری لنکن کھلاڑیوں کو تحقیقات کا سامناNode ID: 482856ورلڈکپ انڈیا کو فروخت ہوا، سری لنکن وزیر Node ID: 486251تین ٹیموں کا کرکٹ میچ کیسے؟Node ID: 487906اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25 سالہ بیٹسمین دارالحکومت کے قریب پناڈورا علاقے میں صبح صادق کے وقت سپورٹس کار چلا رہے تھے۔

میںڈس کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے انگلش ٹیم نہ آ سکی۔

اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں سالانہ تین ہزار افراد سڑک حادثوں میں مارے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنہ 2003 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر کوشال لوکوارچی کو بھی پیدل چلنے والی خاتون کو کچلنے پر چار برس قید کی سزا ہوئی تھی جس کو معطل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More