انگلینڈ کے خلاف گگلی ان کا اصل ہتھیار ہو گی، یاسرشاہ

اب تک  |  Jul 09, 2020

اسپورٹس ڈیسک: (9 جولائی 2020) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کے ساتھ ان کی محنت کارگر رہی۔ ان کی گگلی بہتر ہوگئی اور انگلینڈ کے خلاف یہی ان کا اصل ہتھیار ثابت ہو گی۔ بیٹنگ بھی امپروو ہوئی ہے۔ لیگ اسپنر آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی سنچری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ ووسٹر میں ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھی مشتاق کے ساتھ اپنی گگلی بہتر بنانے پر بہت کام کیا ہے اور وہ اپنی پروگریس سے مطمئن ہیں۔ دو روزہ پریکٹس میچ میں ان کی گگلی بہت موثر رہی اور گیند نے عمدگی سے اسپن کیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں گگلی ان کا اصل ہتھیار ثابت ہو گی۔

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین دوسو وکٹیں لینے والے بولرہیں لیکن اس کے بعد وہ کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیریز میں اننگ میں پانچ وکٹیں لینے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ وہ اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں بھی سنچری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More