بھارتی پراپیگنڈےسے تنگ آکرکس ملک نے بھارت کے تمام نجی ٹی وی چینلز پرپابندی لگادی،جانیں

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

نیپال نے بھارت کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے کے ردعمل میں ملک میں تمام بھارتی نجی نیوزچینلز کی نشریات پرپابندی عائد کردی ہے.اطلاعا ت کے مطابق نیپال کے کیبل آپریٹرزنے ملک میں بھارتی نیوز چینلز بندکرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ اقدام بعض بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے نیپال کے بارے میں چلائی جانے والی بے بنیادرپورٹوں کے بعدکیاگیاہے جن میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفارتکارسے ملاقات کے حوالے سے تضحیک آمیزپروگرام بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے نیپال کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان Narayan Kaji Shreshta نے نیپال اوراس کی حکومت کے خلاف غیراخلاقی رپورٹس پربھارتی ذرائع ابلاغ کی مذمت کی۔نیپال کی پارلیمنٹ کی طرف سے تین متنازع علاقوں کوملک کے نقشے میں شامل کرنے کے لئے کی جانے والی ترمیم کی منظوری کے بعد سے دونوں ممالک میں اس وقت سفارتی محاذگرم ہے۔ نیپال نےتمام نجی بھارتی نیوزچینلزپرپابندی عائدکردی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More